ڈی سی کی زیر صدارت کینال روڈ کی بیوٹیفکیشن پراجلاس

 ڈی سی کی زیر صدارت کینال روڈ کی بیوٹیفکیشن پراجلاس

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے متحرک ہو گئی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت کینال روڈ کی بیوٹیفکیشن سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )، سٹی ٹریفک پولیس آفیسر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ کینال روڈ کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جامع منصوبہ پیش کیا گیا جسکے تحت روڈ کے مختلف مقامات پر دلکش مانومنٹس، جدید فوارے ، برقی روشنیوں کا مربوط نظام اور نئے پودے لگانے کی تجاویز دی گئیں۔بیوٹیفکیشن پلان میں کینال روڈ کی گرین بیلٹس اور فٹ پاتھس کی بہتری بھی شامل ہے تاکہ شہریوں کو خوبصورت، صاف ستھرا اور سہولت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کمال پور انٹرچینج کے اطراف گرین بیلٹ اور فٹ پاتھس کی حالت بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں