بارش کے بعد کئی کئی روز تک پانی جمع رہنا معمول بن گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کی روایتی ہٹ دھرمی یا استطاعت سے زیادہ بوجھ شہر میں نکاسی آب کے مسائل ختم نہ ہوسکے بارش کے بعد کئی کئی روز تک بارش کا پانی جمع رہنا معمول بن چکا ہے۔
جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مون سون کے دوران بارش ہونا تو معمول ہے لیکن فیصل آباد میں بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آنا بھی معمول ہی بن چکا ہے بارش برسنے کے بعد کئی کئی روز تک پانی کی نکاسی نہیں ہوتی سڑکوں پر بھی پانی جمع رہتا ہے اب یہ واسا کی ناقص کارکردگی ہے یا واسا کی استعداد سے زیادہ بوجھ لیکن سڑکوں پراور نشیبی علاقوں میں جمع پانی کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آتا ہے ایک جانب واسا دعوے کرتا ہے ریلیف کیمپ لگا دئیے گئے ہیں عملہ متحرک ہے دوسری جانب حقیقت واسا کے دعووں کے بالکل ہی برعکس ہوتی ہے ۔