پولیس ملازم اور روحانی شخصیت بن کر دوشہریوں کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نو سر بازوں نے دوشہریوں سے نقدی اورموبائل فون ہتھیا لئے۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گرین ٹاؤن میں فضل عباس کے بیٹے کودو نامعلوم افراد نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور تلاشی لینے کے بہانے نقدی، موبائل فون ہتھیانے کے بعد قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر فرار ہو گئے ۔تھانہ غلام آباد کے علاقے سول کوارٹرز کے قریب فہد کوملزموں نے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کیا اور نقدی اور موبائل لے کر فرار ہوگئے ۔