جڑانوالہ:تجاوزات کیخلاف آپریشن، مقدمات درج ہو نگے

جڑانوالہ:تجاوزات کیخلاف آپریشن، مقدمات درج ہو نگے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ اور چیف آفیسر محسن مظہر کی زیر نگرانی، انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان نے 127 گ ب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔

 وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور چیف آفیسر محسن مظہر کی نگرانی میں 127 گ ب جڑانوالہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ، جس میں رہائشی مکانوں اور دکانوں کو تجاوزات سے پاک کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ انکروچمنٹ عملے سے تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہر بھر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے ، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔چیف آفیسر نے کہا کہ بازاروں اور گلیوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں