محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام سرسبز دھان کنونشن کا انعقاد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زراعت توسیع اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں سرسبز دھان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے امانت علی سندھو (ٹیکنیکل سروسز آفیسر فیصل آباد)، محمد یاسین باجوہ (ڈسٹرکٹ سیلز منیجر چنیوٹ)، محمد عمران حسین (ڈیویلپمنٹ منیجر نارتھ-2) اور اسلام الدین میمن (ریجنل سیلز منیجر فیصل آباد ڈویژن) نے شرکت کی۔امانت علی سندھو نے کہا کہ دھان ایک اہم فصل ہے ، اور اس کی فی ایکڑ پیداوار میں 10 سے 15 فیصد اضافہ فاطمہ فرٹیلائزر کی نائٹروفاس اور کین گوارا کھادوں کے استعمال سے ممکن ہے ۔ محمد عمران حسین اور اسلام الدین میمن نے کسانوں کو کھادوں کے درست استعمال سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد شہباز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خالد، اور پیسٹ وارننگ آفیسر شاہد اصغر نے فصل کی بہتر نگہداشت اور بیماریوں کے تدارک سے متعلق بریفنگ دی۔مہمانِ خصوصی ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے حکومتی اسکیموں سے آگاہ کیا۔ فاطمہ فرٹیلائزر کی کھاد استعمال کر کے مقابلے جیتنے والے کسانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔