کمالیہ:عیدگاہ تا ریلوے روڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے عیدگاہ تا ریلوے روڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرا نواز نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے متعدد مقامات سے غیر قانونی تجاوزات ہٹوائیں۔اس موقع پر اقرا ناصر نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار آپریشن جاری رہے گا اور تمام علاقوں میں بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن کے دوسرے مرحلے میں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔