شورکوٹ:سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام سیمینار ، ریلی

شورکوٹ:سوشل ویلفیئر اینڈ بیت  المال کے زیر اہتمام سیمینار ، ریلی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)شورکوٹ میں یومِ آزادی کے سلسلے میں تحصیل بھر میں تقریبات کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے ۔

 اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر آفس شورکوٹ میں ایک پروقار سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈاکٹر سہیل آرتھر، محمد اشفاق سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کر کے آزادی سے محبت کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں