لائیوسٹاک اداروں کا معائنہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ڈائریکٹر RCCIB ڈاکٹر واجد ارشد خان کے ہمراہ فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا معائنہ کیا۔
دورہ میں CVH سمندری، DDL آفس سمندری، CVH گوجرہ، DDL آفس گوجرہ اور چک نمبر 306 گ ب گوجرہ میں واقع ڈاکٹر وقاص احمد وڑائچ کا PTP اینیملز فارم شامل تھا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے موقع پر حاضری، او پی ڈی، صفائی، ادویات و ویکسین کا ریکارڈ، کولڈ چین مینٹیننس، KLB، PLC، سٹاک، سیرم، فارمرز کے بیٹھنے کے انتظامات، صاف پانی اور واش رومز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو PLC فیز II پر توجہ، ہسپتالوں میں صفائی بہتر بنانے ، بروقت ویکسی نیشن، FMD اور کانگو فیور سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھنے ، بارشوں میں جانوروں کی بہتر نگہداشت، ADRS ایپ کے مؤثر استعمال اور SPMS 9211 پر ڈیٹا کی بروقت اپ لوڈنگ کی ہدایات جاری کیں۔فبعدازاں ڈاکٹر ندیم بدر نے PTP اینیملز فارم کا بھی معائنہ کیا اور جانوروں کی افزائش، خوراک اور صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔