اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل ، 550 سے زائد گرفتار ، پونے 2 کروڑ کا مال برآمد

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل ، 550 سے زائد گرفتار ، پونے 2 کروڑ کا مال برآمد

فیصل آباد( عبدالباسط سے )بڑھتی ہوئی قتل و غارتگری کے واقعات کی روک تھام اور سنگین جرائم کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کی قیمتی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی کیلئے فیصل آباد پولیس کی جانب سے اقدامات تیز کردیئے گئے ۔

سالہا سال سے چلی آتی دشمنیوں کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی پکڑ دھکڑ اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ایک ماہ کے دوران خصوصی ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر سنگین جرائم کے واقعات میں ملوث ساڑھے پانچ سو سے زائد خطرناک اور مطلوب اشتہاریوں اور ڈکیتی چوری جیسے سنگین واقعات میں ملوث 90 سے زائد ملز موں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پونے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ۔خصوصی ٹیموں میں شامل پولیس افسروں اور ملازمین کی جانب سے ٹیکنیکل ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں اور دیگر خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے خصوصی تشکیل دی گئی ٹیموں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر ساڑھے 500سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ جن میں 230 سے زائد اے کیٹگری کے خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں۔سٹی پولیس آفیسر کے مطابق جرائم پیشہ ناصر کی پکڑ دھکڑ اور شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں