پاکستان ایران بارڈر زائرین کیلئے کھولا جائے : وحدت المسلمین

 پاکستان ایران بارڈر زائرین کیلئے کھولا جائے : وحدت المسلمین

شورکوٹ(نمائندہ دنیا) مجلس وحدت المسلمین ضلع جھنگ کے صدر علامہ روح اﷲ کاظمی،اور مجلس علمائے مکتبِ اہل بیت ضلع جھنگ کے ضلعی صدر علامہ ناصر اور۔۔۔

 معروف عالم دین علامہ محمد عباس جوادی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت وقت سے پاکستان ایران بارڈر کی بندش پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے علمانے کہا کہ لاکھوں زائرین جو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران و عراق جانا چاہتے ہیں، بارڈر بند ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ زائرین کو عبادات کی ادائیگی سے روکنا نہ صرف انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے خلاف ہے علما نے حکومت سے تین اہم مطالبات کیے جن میں فوری طور پر پاکستان ایران بارڈر زائرین کے لیے کھولا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں