6سال سے مفرور قتل کے اشتہاری کو گرفتار کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھ سال سے مفرور قتل کے اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کاشف پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بنا پر سعید نامی شہری کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عابد جٹ نے اے ایس آئی ساجد کے ہمراہ تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو نہایت خفیہ انداز میں ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے بعد دھر لیا۔ ملزم واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختلف علاقوں میں مسلسل نقل مکانی کرتا رہا۔ گرفتار ملزم کو شاملِ تفتیش کرتے ہوئے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔