یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے جڑا نوالہ میں ریلی کا انعقاد

یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے جڑا نوالہ میں ریلی کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی جڑانوالہ کے زیر اہتمام 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی کا آغاز فاران سکول، فیصل آباد روڈ سے ہوا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی جب سینما چوک پہنچی تو اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد، امیر زون زاہد حسین، قیم زون ملک ابوبکر، صدر جماعت اسلامی یوتھ حافظ باسم سعید، رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ اور تاجر رہنما ذوالفقار علی گوریجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں، اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔مقررین نے کہا کہ اربابِ اختیار اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں اور کشمیر پر کسی قسم کا سودا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں