محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام برتھ و ڈیتھ رولز پر سیمینار

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام برتھ و ڈیتھ رولز پر سیمینار

چناب نگر (نامہ نگار)پنجاب حکومت کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی چناب نگر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام برتھ و ڈیتھ رولز 2025 سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر عاطف شہزاد ہرل نے تفصیلی خطاب میں شہریوں کو نئی ترامیم، ضوابط اور عملدرآمد کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن کے نئے قوانین شہری سہولت اور ریکارڈ کی شفافیت کے لیے نہایت اہم ہیں، جن سے پیدائش و وفات کا ڈیٹا درست اور بروقت دستیاب ہوگا۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر غلام شبیر چھجو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زاہد فرید، بلڈنگ انسپکٹر انعام مصطفی، وکلا، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہوئے ۔ شرکاء نے حکومت پنجاب کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے آگاہی پروگرامز کے تسلسل سے عوامی شعور میں اضافہ اور قوانین پر عملدرآمد بہتر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں