گارڈن کالونی سے اغوا فیکٹری ملازم کا سراغ نہ لگایا جا سکا

 گارڈن کالونی سے اغوا فیکٹری  ملازم کا سراغ نہ لگایا جا سکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گارڈن کالونی سے اغواکئے گئے فیکٹری ملازم کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے گارڈن کالونی کے رہائشی رفیق نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا سہیل گھر سے فیکٹری میں ملازمت کے لیے گیا۔ جسے راستے سے ہی ملزمان کی جانب سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگرمغوی کاابھی تک سراغ نہیں لگایاجاسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں