ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا، ایس پی فضل عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔۔۔

 اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر سکیورٹی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوس روٹس پر فول پروف سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، جبکہ صفائی، روشنی اور میڈیکل سہولیات کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ایس پی فضل عباس نے کہا کہ تمام سکیورٹی فورسز اور اہلکار جلوس کے دوران چوکس رہیں گے ، امن کمیٹی ممبران نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں 14 اگست جشن آزادی تقریبات کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جشن آزادی کا تھیم حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک اور جشن آزادی و معرکہ حق ہے ، 14 اگست کو پرچم کشائی، چراغاں، ثقافتی پروگرامز، کھیلوں کے مقابلے ، ملی نغمے اور فلوٹ پریڈز کا انعقاد ہوگا، جبکہ ضلع بھر کی سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم اور برقی قمقمے سجائے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں