دوہرا قتل : ڈی ایس پی عثمان حیدر کا مزید 4 روز ہ جسمانی ریمانڈ
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے :ایس ایس پی انویسٹی گیشن
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی عثمان حیدر کیس میں اہم پیش رفت چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظورلاہور میں قتل کے مقدمہ میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کے خلاف درج دفعہ 302 کے مقدمہ میں پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے تقریباً تین ماہ قبل اپنی اہلیہ اور کمسن بیٹی کو قتل کیا تھا۔ کیس کی تفتیش تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری ہے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملزم کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ایک مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔