بنگلہ دیش کے انقلابی طالب علم کی شہادت بھارتی دہشتگردی:حافظ عبدالکریم

 بنگلہ دیش کے انقلابی طالب علم کی شہادت  بھارتی دہشتگردی:حافظ عبدالکریم

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے بھارت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مسلسل جارحانہ اقدامات ،خفیہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو خطے کے امنِ کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت کی کھلی جارحیت، انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے ۔بنگلہ دیش کے انقلابی طالب علم رہنما عثمان ہادی کو شہید کروانا بھارت کی خفیہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے، جس کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں