کمالیہ اورگردونواح میں چینی نایاب، فروخت بند

کمالیہ اورگردونواح میں چینی نایاب، فروخت بند

کمالیہ،سمندری(نمائندگان دنیا )کمالیہ اورگردونواح میں چینی نایاب،دکانداروں نے چھاپوں اور جرمانوں کے خوف سے فروخت روک دی۔

 اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہمیں ہول سیل مارکیٹ سے چینی نہیں مل رہی تو ہم سرکاری نرخوں پر فروخت کیسے کریں۔ دوسری جانب دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جرمانے کیے جارہے ہیں جس سے ہم چینی کی فروخت نہیں کر رہے اور نہ ہمارے پاس سٹاک ہے ۔ کریانہ سٹور کے مالکان نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر چینی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے ۔ادھر سمندری میں مجسٹریٹ درجہ اول نعیم بٹ کا قاسم روڈ پر چھاپہ سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر عاطف ٹریڈرز کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے گودام سیل کردیا،مجسٹریٹ نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ عاطف ٹریڈرز رجسٹرڈ شوگر ڈیلر ہے لیکن سرکاری نرخ نامے کی خلاف کرتے ہوئے چینی مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا، دکاندار کی نشاندہی پر چھاپہ مارا اور 100 سے زائد چینی کے بیگز قبضہ میں لے لیے ، 1 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا اور گودام سیل کردیاضبط شدہ چینی عوام کو سرکاری نرخ پر فروخت کی جائے گی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں