14 اگست کو شایان شان طریقہ سے منائینگے :کامران ظفر
گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے راول ویلفیئرسوسائٹی کے ضلعی چیئرمین چودھری کامران ظفر راول کی رہائش گاہ گارڈن ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا ۔ راول ویلفیئر سوسائٹی کے تمام عہدیداران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں سیف الرحمان راول عمران راول کباڑیہ شہباز راول رمضان راول خالد راول غلام محمد لالہ راول افضل راول عبدالرزاق راول فوجی سجاد راول ارشاد راول عمردراز راول فوجی ارشد راول سائیں راشد راول حاجی آصف محمود راول حکیم عامر راول نے شرکت کی ۔کامران ظفر راول نے کہا محسن پاکستان قائداعظم ؒکی بدولت ہم آج ہم آزاد ریاست میں پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں 14 اگست ہماری آزادی کا دن ہے اور ہم اس دن کو شایان شان طریقہ سے منائیں گے ۔ گڈا چوک میں 20 پونڈ کا کیک کاٹا جائے گا اور راول ویلفیئر کے تمام عہدیداران اپنے اپنے علاقوں سے موٹرسائیکل ریلیاں لے کر گڈا چوک جمع ہوں گے اور کیک کاٹنے کے بعد راول ویلفیئر ریلی کی شکل میں سارے شہر کا چکر لگائے گی۔