معرکہ حق کے شہداکو خراج عقیدت پیش ،شمعیں روشن
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کی جانب سے معرکہ حق کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی قیادت میں معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میلاد چوک میں شمعیں روشن کی گئی تقریب میں میونسپل کمیٹی انسپکٹر میاں نوید،سب انجینئر رومان،چوہدری عتیق الرحمن ایڈووکیٹ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہداکو خراج عقیدت پیش کیا ۔شرکا نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کو دندان شکن شکست دی اور ثابت کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔ چیف آفیسر محسن مظہر کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے شہداکو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے پاک فوج نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تقریب میں ملکی سلامتی اور معرکہ حق کے شہدا کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔