معذور افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس

 معذور افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈاکٹر بشری کشف، ڈاکٹر شگفتہ جواد، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر مظفر، ڈاکٹر آصف لطیف اور سوشل آفیسر نصر اقبال نے شرکت کی۔میڈیکل بورڈ نے 120 افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی سفارش کی، جبکہ نابینا، گونگے ، بہرے اور ذہنی معذور افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، کیونکہ سول ہسپتال جڑانوالہ میں ناک، کان، گلہ، آنکھوں اور نیورو فزیشن کے ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی تاحال نہیں ہو سکی۔ ان افراد کو فیصل آباد سے ضروری میڈیکل لیٹر حاصل کرنے کے بعد ہی معذوری سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔معروف سماجی شخصیت ملک عبدالحفیظ نے کہا کہ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ جڑانوالہ میں معذور افراد کو درپیش مشکلات کم کرے اور نابینا، ذہنی معذور، گونگے اور بہرے افراد کو فیصل آباد جانے کی زحمت سے بچایا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال جڑانوالہ میں ناک، کان، گلہ، آنکھوں اور نیورو فزیشن کے ماہر ڈاکٹروں کی فوری تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ معذور افراد کو مقامی سطح پر ہی سہولیات میسر آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں