سی ایل سی سٹاف کامدرسے میں طلبہ کو انسدادِڈینگی پر لیکچر
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر سی ایل سی سٹاف نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت مدرسہ ضیا القرآن سی بلاک ماڈل ٹاؤن کا وزٹ کیا اور وہاں زیر تعلیم طالب علموں کو ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا اور پمفلٹس تقسیم کئے۔
اس ضمن میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا ہے کہ موسم برسات ڈینگی مچھروں کی افزائش کیلئے نہایت موزوں ہے اسلئے اس موسم میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ ڈینگی مچھر خطرناک اور موذی مرض کا سبب بنتا ہے اور اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ڈینگی مچھروں بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہا ہے اور شعبہ سٹیزن لائزن سیل مدارس، تعلیمی اداروں، کمیونٹیز اور شہریوں سے رابطہ کر کے انہیں ڈینگی سے بچاؤ کے طریقہ کار بارے آگاہی فراہم کرتا ہے جو کہ خوش آئندہ قدم ہے ۔