بلوچنی:یومِ آزادی پر ون ویلنگ، فائرنگ کی روک تھام کے اقدمات

بلوچنی:یومِ آزادی پر ون ویلنگ، فائرنگ کی روک تھام کے اقدمات

بلوچنی (نمائندہ دنیا)یومِ آزادی پر ون ویلنگ، فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہلڑبازی کی روک تھام کے لیے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

 ڈی ایس پی محمد نصراللہ چٹھہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نمائندہ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور ایس پی جڑانوالہ کی ہدایات کے مطابق سرکل کے مختلف علاقوں اور اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں اور اعلانات کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے ، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ، فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش سے باز رکھیں اور ان کی جان و مال کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈی ایس پی نے کہا کہ یومِ آزادی جوش و جذبے سے منانے کا دن ہے ، اس موقع پر ہمیں تحریکِ پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہیے اور عہد کرنا چاہیے کہ آئین و قانون کی پاسداری کریں گے ، ملک کی سالمیت، امن و امان، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ملک طاہر حمید فانی، حاجی مدثر حمید فانی اور چودھری مسعود باٹھ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں