جھنگ:ایم بی بی ایس کی طالبہ کے قتل کا ملزم حیدرآباد سے گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے موضع گگڑانہ میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کے اندوہناک قتل کے ملزم عمیر مشتاق کو جھنگ پولیس نے حیدرآباد سے گرفتار کر لیا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 2 اگست کو اپنی بڑی بہن عائشہ بی بی کو قتل کیا۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے کھانا لانے میں تاخیر کو جواز بنایا، تاہم اصل وجہ یہ تھی کہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم نے یہ سفاک قدم اٹھایا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ جھنگ پولیس خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے معاشرے کو برداشت اور احترام کی اقدار اپنانا ہوں گی۔