بیلدار افسروں کی رہائش گاہوں پر تعینات،بھل صفائی متاثر

بیلدار افسروں کی رہائش گاہوں پر تعینات،بھل صفائی متاثر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ انہار کے درجنوں بیلداروں کی جانب سے محکمانہ امور کے بجائے افسروں کی رہائش گاہوں پر ڈیوٹیاں دینے سے نہروں اور راجباہوں کی بھل صفائی سمیت دیگر محکمانہ کام متاثر ہونے لگے ۔

محکمہ انہار میں فیلڈ ورک کے لیے تعینات کیے گئے بیلداروں میں سے درجنوں بیلدار افسروں کے ذاتی ملازمین بن چکے ہیں۔ افسروں نے انہیں فیلڈ ورک سے روک کر اپنے دفاتر اور گھروں میں بطور خدمت گزار رکھا ہوا ہے ۔ یہ بیلدار تنخواہ تو سرکاری خزانے سے وصول کرتے ہیں لیکن کام افسروں کا کرتے ہیں۔ بیلداروں کے فیلڈ سے غائب رہنے کے باعث محکمانہ امور متاثر ہو رہے ہیں، جس کا خمیازہ کاشتکاروں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں