ایف ڈبلیو ایم سی کی غفلت ،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

ایف ڈبلیو ایم سی کی غفلت ،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈبلیو ایم سی کی غفلت کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ کمپنی کے سٹور میں موجود کاٹھ کباڑ کے بڑے بڑے ڈھیر ڈینگی کی افزائش کے لیے موزوں ترین ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

 جبکہ نیلامی کے باوجود یہ کاٹھ کباڑ اٹھایا نہیں جا سکا۔گرمی کے موسم میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ گرم و مرطوب موسم اس کی افزائش نسل کے لیے سازگار ہوتا ہے ۔ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی روایتی غفلت ڈینگی کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے ۔ راجباہ روڈ پر ایف ڈبلیو ایم سی کا ایک اسٹور موجود ہے ، جہاں گاڑیوں کے پرانے ٹائرز اور دیگر کاٹھ کباڑ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ اسٹور کی صفائی نہ ہونے کے باعث یہ پرانے ٹائر اور کباڑ ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں، لیکن اس اہم معاملے پر تاحال کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں