آر پی او آفس میں پر چم کشائی ، سکاوٹس دستوں نے سلامی دی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر کمشنر آفس فیصل آباد میں منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں کمشنر فیصل آباد مریم خان، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر، ڈی سی فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی ٹی او فیصل آباد ناصر جاوید رانا، پارلیمنٹیرینز، تاجر برادری، میڈیا، امن کمیٹی کے ممبران، سول سوسائٹی کی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز 7 بجکر 59 منٹ پر سائرن بجانے سے ہوا، اور 8 بجے قومی ترانہ کے بعد پرچم کشائی کی گئی۔ اس کے بعد تلاوتِ کلام پاک ہوئی، طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور مختلف ٹیبلو پرفارمنسز پیش کیں، اور سلامی کے بعد شجرکاری کے سلسلے میں پودے لگائے گئے ۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پیرافورس، فائر بریگیڈ اور سکاوٹس کے دستوں نے سلامی دی۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا ثمر ہے ، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے .