قومی اتحاد کے ذریعے تمام بحرانوں کا خاتمہ ہوگا:آصف رضا

 قومی اتحاد کے ذریعے تمام بحرانوں کا خاتمہ ہوگا:آصف رضا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔۔۔ش

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، آنے والی نسلوں کو ان قربانیوں سے روشناس کرانا قومی و اخلاقی فریضہ ہے ۔ سٹی دفتر غلام محمد آباد میں ہفتہ قلعہ اسلام (پاکستان) کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی پر غیر ضروری خرافات کی بجائے ماضی، حال اور مستقبل کا جائزہ لینا ہوگا۔ جھنڈیاں اور بیجز لگانے سے آزادی کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو قیامِ پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے ۔ اسلامی، فلاحی اور جمہوری ملک کے لیے انفرادی و اجتماعی ایثار کا مظاہرہ کیا جائے ۔ گروہی، لسانی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بچ کر قومی اتحاد پیدا کیا جائے ۔ خود انحصاری اور اپنے وسائل پر بھروسہ کرکے ہی ترقی ممکن ہے ۔ قائداعظمؒ کی فکر اور نظریات کو مشعلِ راہ بنایا جائے ۔پروفیسر آصف رضا قادری نے کہا کہ رواداری، صبر اور محبت سے ہر شہری سے پیش آنا ہوگا۔ قومی اتحاد کے ذریعے دہشت گردی سمیت تمام بحرانوں کا خاتمہ ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور شہداء کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں