چنیوٹ:چہلم شہدائے کربلا ،فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

چنیوٹ:چہلم شہدائے کربلا ،فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبدﷲ احمد نے کہا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل ہوگا۔ضلع بھر میں 17 جلوس اور 16 مجالس منعقد ہوں گی، جن میں سے 1 جلوس کیٹگری اے ، 5 کیٹگری بی، 11 کیٹگری سی، جبکہ 3 مجالس کیٹگری بی اور 13 کیٹگری سی میں شامل ہیں۔ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔ حساس مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں، ویڈیو ریکارڈنگ، سرویلنس وہیکلز اور سمارٹ سٹی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔جلوسوں سے ملحقہ راستے خاردار تاروں سے بند، داخلی راستوں پر فور لیئر چیکنگ، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ خواتین کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس تعینات ہوں گی۔ اہم مقامات پر چھتوں پر مسلح جوان اور ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں