کمالیہ: پرچم کشائی کی پُروقار تقریب ، پو دے بھی لگائے گئے

کمالیہ: پرچم کشائی کی پُروقار  تقریب ، پو دے بھی لگائے گئے

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)یومِ آزادی کی مرکزی پرچم کشائی کی پُروقار تقریب میونسپل کمیٹی آفس میں منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر، اے ایس پی معاذ الرحمن، چیف آفیسر علی رضا، سابق ایم پی اے نازیہ راحیل، مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری یوسف جاوید، ایس ایچ او عمر، صدر انجمن سید اکبر علی اور صدر بار صدیق اکبر کھٹانہ سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری سے شرکا کے ولولے کو گرمایا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ بچے سبز ہلالی پرچم تھامے \"پاکستان زندہ باد\" کے نعرے لگاتے رہے ۔ بچوں کے ملی نغموں سے فضا گونج اٹھی۔ مہمانانِ گرامی نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا اور سبزہ زار میں پودے لگا کر عوام کو شجرکاری کی ترغیب دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں