جشن آزادی کبڈی سیریز کافائنل یونائیٹڈ کلب نے جیت لیا

 جشن آزادی کبڈی سیریز کافائنل یونائیٹڈ کلب نے جیت لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ و ڈویژنل کبڈی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالاجشن آزادی کبڈی سیریز کا چک نمبر 208 میں ہونے والے مقابلوں کا فائنل یونائیٹڈ کنگ کبڈی کلب 188رب نلے والا نے جیت لیا۔۔۔

علی شہنشاہ کبڈی کلب مکوآنہ نے دوسری، گیلانی کبڈی کلب تیسری، شاہین کبڈی کلب جڑا نوالا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی کے مطابق جیتنے والی ٹیموں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں،بیسٹ ریڈرنبیل بندیشہ اور فرحان خان پٹھان جاپھی نے بہترین کھلاڑیوں کے انعامات وصول کیے ۔ سردار سرفراز جھارا ڈوگر،یعقوب سنیارا، فوجی سنیارا،مہر مجید،اصغر جٹ،رانا نزاکت خاں، چوہدری لیا قت گجر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ،سنی ڈوگر،ارشد ڈوگر، فیض لونا، رفیق گجر، بابر شیخ نے ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض انجام دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں