شورکوٹ:سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کا انعقاد

شورکوٹ:سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کا انعقاد

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )سیلاب سے متاثرہ بچوں کی بحالی اور ذہنی تفریح کے لیے تحصیل سپورٹس آفیسر ساجدہ بی بی کی زیر نگرانی سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

 بچوں نے ان سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔تحصیل سپورٹس آفیسر ساجدہ بی بی نے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا، اُن کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کھیلوں میں شریک ہونے کا موقع دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کے چہروں پر خوشیاں لانا اور انہیں وقتی طور پر ذہنی دباؤ سے نکالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔والدین اور مقامی افراد نے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایسی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے تاکہ متاثرہ بچوں کی ذہنی و جسمانی بحالی ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...