ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی چھتیں خراب ، پانی ٹپکنے سے بجلی نظام فیل ، مریض لواحقین پریشان

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی چھتیں خراب ، پانی ٹپکنے سے بجلی نظام فیل ، مریض لواحقین پریشان

فیصل آباد (بلال احمد سے )بارش کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی صورتحال سنگین ہو گئی۔ چھتوں سے پانی ٹپکنے اور بجلی کے نظام کے بیٹھ جانے پر مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفانی بارش نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامی اور تعمیراتی خامیاں عیاں کر دیں۔ او پی ڈی، جس کی کروڑوں روپے کی لاگت سے محض ایک سال قبل ری ویمپنگ کی گئی تھی، بارش کے پانی سے بھر گئی۔ چھتوں سے تیز دھار کی صورت میں پانی ٹپک کر فرش پر جمع ہو گیا۔ عملہ بالٹیاں اور جھاڑو لے کر بار بار پانی نکالتا رہا۔بارش کے دوران بجلی کا نظام بھی مکمل طور پر فیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں او پی ڈی سمیت ہسپتال کے بیشتر حصے اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔ مریضوں اور تیمارداروں کو شدید اذیت اٹھانی پڑی۔ بزرگ مریض اور خواتین روشنی نہ ہونے کے باعث اندرونی حصوں میں پھنسے رہے جبکہ کئی افراد موبائل کی ٹارچ کی مدد سے باہر نکلتے دیکھے گئے ۔او پی ڈی میں مریض انتظامیہ کی ناکامی کے باعث محصور ہو گئے ۔ ڈاکٹرز کو بھی علاج معالجے میں سخت دشواری پیش آئی۔شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ہسپتال کی یہ حالت ہے تو عوام کے جان و مال کا تحفظ کس طرح یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ناقص تعمیرات کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مریضوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...