گرانفروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دینگے : ذیشان لبھا

 گرانفروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دینگے : ذیشان لبھا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 53 ہزار 444 انسپکشنز کی گئیں جن میں ناجائز منافع خوروں پر 99 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے اور ریلیف یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم مزید فعال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول ٹیموں اور پیرا فورس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں