لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
پیرمحل (نمائندہ دنیا)ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔چک نمبر 674 گ ب کا رہائشی محمد یاسین ولد محمد یوسف موٹرسائیکل پر سوار پیرمحل بائی پاس کے قریب جا رہا تھا کہ۔۔۔
ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں تلے آ کر کچلا گیا۔ وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل منتقل کر دی، جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔