فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، ملاوٹی دودھ کا کولیکشن سنٹر سیل
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع میں غذائی دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز پکڑی گئی ملاوٹی دودھ کی گاڑی کی نشاندہی پر سپلائی دینے والے کولیکشن سنٹر کو بھی قلیل مدت میں تلاش کر لیا گیا۔
گزشتہ روز پکڑی گئی ملاوٹی دودھ کی گاڑی کی نشاندہی پر سپلائی دینے والے کولیکشن سنٹر کو بھی قلیل مدت میں تلاش کر لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کولیکشن سنٹر سے حاصل کیے گئے دودھ کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا جس میں ملاوٹ ثابت ہوئی۔فوڈ اتھارٹی نے موقع پر 500 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کر دیا جبکہ مالک کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملک کولیکشن سنٹر کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔