جنگلات کی زمین واگزار کرانے شجرکاری میں تیزی لانے کا حکم

جنگلات کی زمین واگزار کرانے شجرکاری میں تیزی لانے کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں جنگلات اور زراعت کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اور ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں جنگلات کی موجودہ صورتحال، واگزار کرائی گئی اراضی اور شجرکاری مہم کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جڑانوالہ میں 135 ایکڑ جنگلات کی زمین واگزار کرائی گئی، جبکہ ڈویژن میں ایک لاکھ کے قریب پودے لگائے گئے ہیں۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پودوں کی حفاظت کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی شجرکاری مہم کے لیے قابلِ عمل اور پائیدار پلان تشکیل دیا جائے تاکہ نہ صرف ماحولیاتی تحفظ ممکن ہو بلکہ شہریوں کو صحت مند ماحول بھی میسر آئے ۔اجلاس میں زراعت کے شعبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 16 لاکھ 85 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 11 لاکھ 45 ہزار بیج کے بیگز اور 260 سپر سیڈرز دستیاب ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری زمینوں اور گھوڑی پال مربع جات پر گندم کی کاشت ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسانوں کو بیج و زرعی آلات کی بروقت فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں