حضرت پیر سید حسن شاہ شیرازیؒ کے 117ویں عرس کی تیاریاں

حضرت پیر سید حسن شاہ شیرازیؒ  کے 117ویں عرس کی تیاریاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حضرت پیر سید حسن شاہ شیرازیؒ کے 117ویں سالانہ عرس کی تقریبات چک نمبر 463 ج ب اڈا حسن شاہ جھنگ میں 10، 11 اور 12 اکتوبر کو منعقد ہوں گی۔۔۔

جس کی تیاریاں جاری ہیں ،اور زائرین کے لیے سیکورٹی، ٹریفک کنٹرول، روشنی، پانی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں،تقریبات میں محفل نعت، حلقہ ذکر، محفل سماع کے ساتھ ساتھ عرس کو عوامی دلچسپی کا مرکز بنانے کے لیے مختلف ثقافتی و کھیلوں کے پروگرام بھی شامل کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں