فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،جعلی تیل تیار کرنے والا کارخانہ سیل
مضر صحت اجزا کے ساتھ بڑے پیمانے پر کھانے کا تیل تیار کیا جا رہا تھا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، جعلی تیل تیار کرنے والا کارخانہ سیل کردیا۔تھانہ روشن والا کے علاقہ ورکشاپ پھٹہ کے قریب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کی جہاں واقع فیکٹری میں مضر صحت اجزا کے ساتھ بڑے پیمانے پر کھانے کا تیل تیار کیا جا رہا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ کارروائی کے دوران فیکٹری کو سربمہر کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔