میڈم روبیلا رشید کی ترقی پر پروفیسر انجم جیمز پال کی مبارکباد
سمندری (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری کے شعبۂ سیاسیات کے صدر اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر انجم جیمز پال نے روبیلا رشید سے ملاقات کی۔۔۔
اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی۔پروفیسر انجم جیمز پال نے اس موقع پر کہا کہ میڈم روبیلا ان کی ہونہار شاگردہ ہیں، ان کی ترقی سے دیگر خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں گی۔میڈم روبیلا رشید نے پروفیسر انجم جیمز پال کا شکریہ ادا کیا۔