شیر خوار بچی اغوا ء،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شیر خوار بچی کو اغواء کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹاؤن کے رہائشی عبدالحنان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ۔۔۔
ملزم حماد نے اس کی شیر خوار بچی کو مبینہ طور پر اغوا ئکرلیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کی بازیابی کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ۔