26 اکتوبر کو انٹری ٹیسٹ ،تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

26 اکتوبر کو انٹری ٹیسٹ ،تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

افسران امتحانی سنٹرز کا دورہ کرکے درکار سہولیات کا جائزہ لیں:ڈپٹی کمشنر معمولی شکایت بھی نہ ہو ،والدین کیلئے بیٹھنے کے انتظامات کریں:ندیم ناصر

فیصلآباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے اتوار 26 اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ امتحانی سنٹرز کا دورہ کرکے درکار سہولیات کا جائزہ لیا جائے ۔انہوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامی و حفاظتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر، سنٹرز کے انچارج، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کوآرڈینیٹر، پارکنگ کمپنی، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس، فیسکو، فیصلآباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سابقہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے جامع اور مؤثر انتظامات کئے جائیں تاکہ معمولی شکایت بھی پیدا نہ ہو ،سنٹرز پر طلبہ کیلئے پینے کے پانی کی وافر مقدار دستیاب ہو، کمرہ امتحان میں گھڑیاں درست حالت میں ہوں اور والدین کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک پلان مؤثر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں