جی سی یو طلباء میں کاروباری سوچ بڑھانے میں سرفہرست: وی سی
طلباء کو کاروبار کیطرف راغب کرنے کا مقصد والدین پر اخراجات کا بوجھ کم کرنا تعلیمی اداروں میں کاروباری سوچ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری :ڈاکٹر رؤف اعظم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ہمیشہ جدت طرازی اور اپنے طلباء میں کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے میں سب سے آگے رہی ہے ،طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی کاروبار کی طرف راغب کرنے کا مقصد والدین پر سے تعلیم کے اخراجات کم کرنے سمیت طلباء میں کاروباری مہارت کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ فارغ التحصیل ہو کر اپنے کاروبار کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس انکیوبیشن سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں کاروباری سوچ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے تاکہ نوکری حاصل کرنے کی بجائے نوکری پیدا کرنے کے رجحان کو بڑھایا جا سکے ،طلباء و اساتذہ میں کاروباری ذہنیت پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے ، کیونکہ جدت اور اختراع ہی انفرادی و قومی ترقی کی بنیاد ہیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے بزنس انکیوبیشن سینٹر (BIC) میں آفس الاٹمنٹ کی منعقد ہ تقریب کے ذریعے طلباء و اساتذہ میں کاروباری رجحان اور جدت طرازی کے فروغ کو اہمیت دی گئی۔