مکوآنہ: سابقہ بیوی کو قتل کی دھمکیاں اور فائرنگ، مقدمہ درج
مکوآنہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر پولیس نے سابقہ بیوی کو قتل کی دھمکیاں دینے اور گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزم زاہد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
درخواست گزار پرویز احمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی مدیحہ پرویز کو زاہد رفیق نے طلاق دے دی تھی۔ چند روز قبل ملزم اپنے ساتھیوں سمیت گھر کے باہر آیا اور فائرنگ کر کے دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔پرویز احمد کے مطابق زاہد رفیق بضد ہے کہ مدیحہ دوبارہ اس کے ساتھ آباد ہو، مگر وہ انکاری ہے اور فیملی کورٹ میں بچوں کا دعویٰ دائر کر چکی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔