گڑھ مہاراجہ: سیلاب متاثرین میں راشن و کمبل تقسیم

 گڑھ مہاراجہ: سیلاب  متاثرین میں راشن و کمبل تقسیم

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) ابکا ویلفیئر آرگنائزیشن فیصل آباد کی سی ای او میڈم کنول سعید کی ہدایت پر احمد پور سیال کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔۔۔

سوشل ورکر زوار ملک غلام جیلانی نے بطور مہمانِ خصوصی 60 گھرانوں میں گھی، چینی، چاول، دالیں، چائے کی پتی اور کمبل پر مشتمل ریلیف پیکیج تقسیم کیا، زوار ملک غلام جیلانی نے میڈم کنول سعید کی فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ متاثرین نے امدادی سامان ملنے پر ابکا ویلفیئر کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں