گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج روڈ کی خستہ حالی، طالبات پریشان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جڑانوالہ سٹیڈیم روڈ کی خستہ حالی نے شہریوں اور طالبات کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ روزانہ سینکڑوں طالبات اسی سڑک سے گزر کر کالج پہنچتی ہیں، مگر ٹوٹی پھوٹی سڑک اور گڑھوں کے باعث انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔بارش کے دوران پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور سڑک کیچڑ سے اَٹ جاتی ہے جس سے طالبات کو پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔
علاقہ مکینوں اور والدین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور نئی تعمیر کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ آمدورفت میں سہولت میسر ہو سکے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم روڈ تعلیمی اداروں کی اہم گزرگاہ ہے لیکن مسلسل عدم توجہی کے باعث یہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے تاکہ طالبات اور شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔