کمشنر فیصل آباد کا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ صحت کی معیاری سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج میں کسی قسم کا تعطل قابلِ قبول نہیں۔کمشنر نے ادویات سٹور میں جا کر ‘‘مفت دوا مریضوں کی دہلیز تک’’ پروگرام کے تحت ریکارڈ چیک کیا، جبکہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ بھی لی۔انہوں نے مریضوں کی صحت اور لواحقین سے علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور واضح کیا کہ ہسپتال کو شکایت فری ادارہ بنانا انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔