غیر قانونی ہفتہ وار بازار لگوانے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیر قانونی ہفتہ وار بازار لگوانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ماموں کانجن کے علاقہ چونگی نمبر 15 کے قریب جعفر علی اور ارشد علی نامی افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر ہفتہ وار بازار لگوایا جا رہا تھا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سعدیہ منظور نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا جس کے بعد بازار ختم کروا دیا گیا ۔