پان شاپ سے گٹکا برآمد،تلف ،د کانداروں کو جرمانے
فوڈ اتھارٹی ضلع چنیوٹ کی 112 انسپکشنز ،ملک شاپس ودیگرکو جرمانے کئے گئے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ شہر میں ممنوع گٹکا کی فروخت پر کریک ڈاؤن کیااورنواحی علاقہ میں واقع پان شاپ سے دوران معائنہ گٹکا برآمدکرکے موقع پر تلف اوردکاندار کو بھاری جرمانہ عائدکیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 112 انسپکشنز کیں۔ متعدد ملک شاپس،میٹ شاپس اور کریانہ سٹورز کو چیک کیا گیا۔ ملک شاپس کو دودھ کی ناقص کوالٹی اور دیگر کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 83 ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے ۔