خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے نوسر بازوں نے دکاندار کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے نوسر بازوں نے دکاندار کو لوٹ لیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سنت سنگھ پھاٹک کے قریب محمد اسلم نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ۔۔۔۔
کار سوار پانچ ملزمان اس کی دکان پر آئے اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکےلم تلاشی لینے لگے اس دوران ملزم دکاندار کی جیب سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ دکاندار کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔